تربت ڈنک واقعے میں حکمران جماعت کے حمایت یافتہ دہشتگرد ملوث ہیں – بی این پی

123

 بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی بیان میں سانحہ ڈنک تربت کے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں اور مسلح جھتوں نے رات کی تاریکی میں تربت ڈنک کے مقام پر چار دیواری پھلانگتے ہوئے گھر میں گھس کر ڈکیتی اور چوری کی نیت میں خواتین اور معصوم بچوں پر حملہ آور ہوکر ایک خاتون کو شہید اور معصوم بچی کو بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بناکر ظلم وسفاکی کے انتہا کردی ۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام کو اجھی طرح معلوم ہےکہ سر بازار دھندناتے کلاشنکوف اور جدید اسلحہ سے لیس مسلح گروہوں کو کس کی سرپرستی حاصل ہے اور انکے پاوں کے نشانات کونسی پارٹی اور ان کے آقاوں کے در پر پہنچتے ہیں کیونکہ جب سے حکومت بزور بندوق وجود میں آئی ہے آن کے آشیرباد سے ان کے مسلح جھتوں نے کیچ سمیت پورے بلوچستان کو یرغمال بناکر اغواء برائے تاوان، سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنا، بلوچ ماوں اور بچیوں کی بے حرمتی کرکے ان کو شہید کرنا بھرے بازار میں چوری ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار کرنا موجودہ حکمران پارٹی اور انکے آقاوں کی پالیسی ہے اسلیئے بلوچستان بالخصوص کیچ کے غیور عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے بلوچ دشمن پارٹیوں اور انکے مسلح جھتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ان جیسے عوام دشمن ناسوروں کی بیخ کنی کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ماں، بہن بزرگوں اور اپنے چادر و چاردیواری کی حفاظت کیلئے انسانیت دشمن مہروں اور چھپے ہوئے کرداروں کو بے نقاب کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے ۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑ ی ہے اور انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔