بلوچستان میں 78 فیصد متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں

102

محکمہ صحت بلوچستان نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں 78 فیصد متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان  میں اب تک کورونا کے مہلک مرض میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں سے 78 فیصد مریضوں میں کورونا کی علامات نہ ہونے کے برابر ظاہر ہوئی ہیں اس لیے انتہائی کم علامات ظاہر ہونے پر مریضوں کے مرض میں مبتلا ہونے کا انداز نہیں ہوتا۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی اکثریت کی عمریں 30 سے 44 برس کے درمیان ہیں، ان کا تناسب مجموعی مریضوں میں سے 33.2 فیصد ہے، 15 سے 29 برس کے مریضوں کا تناسب 26.62 فیصد ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا 60 سے زائد برس کے افراد پر انتہائی تیزی سے حملہ آور ہوا ہے، اس کے علاوہ بلوچستان میں 80 فیصد مرد جب کہ 20 فیصد خواتین کورونا کاشکار ہوئی ہیں۔