بلوچستان : تین افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ، 3 بازیاب

198

  پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔

 اطلاعات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع کیچ  اور خاران سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، جبکہ کیچ سے لاپتہ ہونے والے  تین افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

کیچ کے علاقے ناصر آباد میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر دو سگے بھائی معراج اور عمران ولد کریم بخش کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

 مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تین روز قبل خاران کے علاقے گواش سے فورسز نے سمیع اللہ ولد ثناء اللہ کبدانی کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

دوسری جانب تین روز قبل کیچ کے علاقے تمپ سے لاپتہ ہونے والے 4 لاپتہ افراد میں سے 3 نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ۔

بازیاب ہونے والوں میں مسلم ولد غلام جان، شاہ دوست ولد رحیم اور بیروز ولد ماسٹر صمد شامل ہیں جبکہ انکے ہمراہ لاپتہ ہونے والے علی حیدر ولد دل جان تاحال بازیاب نا ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء  نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر لاپتہ افراد کے لئے آج رات سے چاند رات تک سوشل میڈیا پہ روز رات 9 بجے سے 1 بجے تک کیمپین چلائی جائے گا،  جس کے مطابق تمام دوست روزانہ کے حساب سے 10 ٹویٹس اور 3 سے 5 فیسبک پوسٹس کریں گے۔

بیان کے مطابق سوشل میڈیا کمپین کا آخر میں رپورٹ مرکز کو جمع کیا جائے ۔

 بیان میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے  گزارش کی کہ چاند رات تک اس کیمپین میں بھرپور حصہ لیں۔