کینیڈا: فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

112

کینیڈا کےصوبے نووا اسکوشیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون پولیس آفیسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ  حملہ آور مردہ پایا گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نووا اسکوشیا کے دارالحکومت ہیلی فیکس سے 100 کلو میٹر دور ایک قصبے میں پیش آیا جہاں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ایک گھر کے باہر اور اندر کئی افراد کی لاشیں ملیں، ہلاک افراد میں ایک خاتون پولیس آفیسر بھی شامل تھی جبکہ فائرنگ سے ایک آفیسر زخمی بھی ہوا۔

پولیس ترجمان نے کا کہنا تھا حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور جعلی پولیس کار میں آیا تھا لیکن فائرنگ کے بعد دوسری کار میں فرار ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن 12 گھنٹے جاری رہا، تاہم مشتبہ حملہ آور 51 سالہ گیبریل وارٹ مین مردہ پایا گیا اور حملے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔