کاہان: بی ایل اے کیساتھ مشترکہ کاروائی میں تیل و گیس کمپنی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا – یو بی اے

174

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو کاہان میں تدڑی کے علاقے سارتین کھور، پیرواری کے مقام پہ ہمارے سرمچاروں نے بلوچ لبریشن آرمی کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں گیس اور تیل تلاش کرنے والی کمپنی کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی گاڑی مکمل طور پہ تباہ ہوگئی، گاڑی میں سوار تمام اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان سے نکلنے والی تیل و گیس اور تمام معدنیات صرف بلوچ قوم کی ملکیت ہیں، اس بلوچ قومی ملکیت کو قابض دشمن دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے لیکن اسکے حقیقی وارث نان شبینہ کیلئے محتاج ہیں۔ ہم بلوچ قومی ملکیت کی لوٹ مار کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم بارہا ان استحصالی کمپنیوں کو تنبیہہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ کے ایماء کے بغیر بلوچستان میں تیل و گیس تلاش رہے ہیں یا نکال رہے ہیں، جس کا مقصد محض قابض ریاست قبضے کے مقاصد کا حصول اور اسے تقویت فراہم کرنا ہے۔ جو بھی کمپنیاں، گروہ، یا افراد بلوچ دھرتی پر قابض دشمن کے عزائم کے حصول میں معاون کار کا کردار ادا کریں گے وہ دشمن کے زمرے میں آئیں گے اور ان کے ساتھ دشمنوں سا برتاؤ ہوگا۔ لہٰذا ہم ایک بار پھر ان تمام استحصالی کمپنیوں اور انکے اہلکاروں کو بلوچستان سے نکل جانے کا سختی سے کہتے ہیں۔ بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جاری استحصالی پراجیکٹس اور قابض افواج پر مشترکہ محاذ سے ہمارے حملے جاری رہینگے۔