ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈینٹ سنڈیمن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں – ینگ ڈاکٹرز

324

ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال پر ان کے دفتر میں کچھ غنڈوں کے حملہ آور ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں – ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان بابر کے جاری کردہ ایک مذمتی بیان کے مطابق آج شام 5 بجے ہسپتال کے غنڈہ صفت ملازمین کی جانب سے ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کے دفتر میں گھس کر انہیں ہراسا کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈیزل مانگنے پر ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کی جانب سے جب انکار کیا گیا تو مذکورہ غنڈہ گرد گروہ ان پر حملہ آور ہوا۔ ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کے مطابق مذکورہ گروہ بارہا غلط مطالبات کرتا آرہا ہے، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انکار کرنے پر انتظامیاں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

ترجمان نے واضع کیا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کیساتھ غنڈہ گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ترجمان نے میڈیکل سپریٹینڈینٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال، صوبائی سیکریٹری صحت اور ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ اہلکار ان کی فہرستیں منگواکر فی الفور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کیساتھ ساتھ متعلقہ حکام حالات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکاران کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر اندر فوری طور پر ایف-آئی-آر درج کرکے ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائیں بصورت دیگر 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ایگزیکٹو باڈی اجلاس کے بعد آہندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔