پنجگور میں جانبحق بی ایل ایف کمانڈر و ساتھیوں کو خراج عقیدت

597

بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پنجگور کے علاقے پروم میں  جانبحق  ہونے والے بی ایل ایف کے کمانڈر میجر نورا بلوچ اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‏میں شہید نورا عرف پیرک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ ایک غیر معمولی انسان اور قیادت کے اعلی صلاحیتوں کے مالک شخص تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏نورا نے بلوچ قوتوں کو “براس” کی صورت میں یکجا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا اور وہ آخری دم تک اس اتحاد کی تقویت کیلئے کوشاں رہے۔ تحریک میں اس بہادر بلوچ سرمچار کا مخلصانہ کردار اور بالآخر جان کی قربانی تمام جہدکاروں کیلئے ایک مشعل راہ رہے گی۔

دوسری جانب آزادی پسند رہنما واحد کمبربلوچ نے شہدائے پروم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی جہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر میں شہدائے پروم، نورا ولد شیردل عرف پیرک، نواز ولد حاجی غلام حسین، عبدالمالک ولد حاجی غلام حسین، مومن ولد محمد عظیم کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔

آزادی پسند رہنما واحد کمبر نے مزید کہا کہ شہیدوں نے دشمن کے سامنے سرنڈر کرنے سے جنگ کو ترجیح دی اور انکی ہمت،قومی آزادی کی جہد میں قربانیاں نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

شہید نورا،شہید نواز کی قربانیاں جہد آزادی میں بے دریغ ہیں وہ پختہ ذہن کے تجربہ کار سیاسی کارکن اور گوریلہ جنگ کے بہترین ساتھی تھے یقینا شہدائے پروم کی شہادت ایک نقصان ہے مگر انکی شہادت اور دشمن سے ایک طویل جنگ کے بعد شہید ہونا عظمت کی نشانی ہے۔

دریں اثناء بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں بی ایل ایف کے چار ساتھیوں میجر نورا پیرک لیفٹنٹ نواز بلوچ سرمچار مالک بلوچ اور مومن بلوچ کو خراج عقیدت کو سرخ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی آبیاری اور اور ریاستی قبثے کے خلاف شہدا ء نے جو تاریخی مزاحمت کی وہ بلوچ داستان میں ہمیشہ یاد رکھاجائیگا ،پیرک بلوچ ایک کم عمر لیکن باصلاحیت گوریلا کمانڈر تھے جنہوں نے راہ مزاحمت میں ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی شہادت سے مزاحمت کو کچلنے کے خواب دیکھنے والے قبضہ گیر فوج و اس کے ہمنواہ یہ یاد رکھیں کہ شہادتوں سے قبضے کے خلاف مزاحمت میں مزید توانائی پیدا ہوگئی کیونکہ بلوچ وطن یا کفن کے فلسفہ پر عمل پیرا ہیں۔