جعفر آباد میں محنت کش کی خودکشی کی کوشش

397

بلوچستان کے ضلع جعفرآباد محنت کش کی خودکشی کی کوشش، پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگادی 80 فیصد جسم جھلس گیا۔

جعفرآباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی غربت کا مارا 28 سالہ صوبل خان نے غربت سے تنگ آکر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگادی۔ ڈیرہ اللہ یار کے رہاشی صوبل خان کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اللہ یار لیجایا گیا۔

صوبل خان کا 80 فیصد سے زائد جسم جل چکا۔ ڈیرہ اللہ یار میں برن سینٹر نہ ہونے کے باعث مزید علاج کے لیے اسے سندھ ریفر کردیا گیا۔