بلوچستان: کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 9 افراد لاپتہ

184

پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی انسانی حقوق کے برخلاف کارروائیاں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدت کے ساتھ جاری ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے کیچ  بلنگور کے قریبی علاقے دشت جتانی بازار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر 9 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد میں رحمت ولد خدا داد، صدام ولد رحمت، چاکر ولد عبدالصمد، عبدالحمید ولد محمد اسحاق، بخشی ولد سید، جمعہ ولد احمد، نیاز ولد ولد شمبے، رحم دل ولد شاہ مراد اور مختار ولد خان محمد شامل ہیں ۔

واضح رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا، مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بلوچستان اور باہر ممالک میں احتجاج اور مظاہرے بھی ہوتے رہتے ہیں،  جبکہ لاپتہ افراد کی لواحقین کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔