بلوچستان: مختلف حادثات میں سات افراد جانبحق، دس زخمی

198

بلوچستان کے مختلف علاقوں خضدار، سبی، کوئٹہ، مستونگ اور تربت میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں سات افراد جانبحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

 ضلع خضدار میں زہری گزان کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔ حادثے میں خواتین و بچوں سمیت چار افراد جاںبحق ہوئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

زخمیوں کے ابتدائی طبی امداد دینے کیلے نورگامہ لیجایا گیا۔

سبی میں مٹھڑی کے قریب دو کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور تین زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جانبحق افراد کی شناخت علی محمد ولد عبدل خلجی اور یاسر ولد در محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 16 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

چھیپا ذارئع کے مطابق 16 سالہ نوجوان نصیب اللہ ولد گلزار گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مستونگ کے تحصیل دشت میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر میاں غنڈی کے قریب بارش میں پھسلن کے باعث 3 کار گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے محکمہ صحت مستونگ کے ریٹائرڈ اہلکار عبدالخالق اور ان کی بیوی شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

تربت سے کراچی جانے والی سوزکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں آر ایچ سی پسنی منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق سوزکی گاڑی میں دس افراد سوار تھے جو تربت کے علاقے ناصر آباد سے کراچی جارہی تھی کہ کوسٹل ہائی وے پر چکلی کے مقام پر گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی۔