امریکہ کے جنگ کرنے کی قابلیت میں بہت کمی آئی ہے- چینی ماہر

120

ایک چینی ماہر نے کہا کہ جنگ کرنے کی امریکی قابلیت میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔

چار طیارہ بردار جہازوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود امریکہ ایشیاء پیسیفک خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی کوشش میں چین کے نزدیک بحری کارروائیاں کر رہا ہے لیکن ایک چینی ماہر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امریکی بحریہ کی کمزور پوزیشن کو نہیں چھپا سکتے  اور مزید انفیکشن کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

بیجنگ کے ملٹری ماہر کا کہنا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز کچھ وقت کیلئے مشنز کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ ان کی جگہ دیگر اقسام کے وارشپس استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔