ڈیرہ مراد جمالی: زیر تعمیر پل کے قریب دھماکا، 1 شخص زخمی

188

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں زیر تعمیر پل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

دھماکا گنداواہ میں نوتال روڈ لانڈھی میں زیر تعمیر پل کے قریب ہوا جہاں کام کرنے والا مزدور شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت حق نواز ولد علی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے سول ہسپتال پہنچ کر زخمی  شخص کی عیادت کی۔

ضلعی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔