پاکستان میں انسانی حقوق کے مسائل سنگین ہوتے جارہے ہیں- نیشنل پارٹی

146

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے  کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار ، متحرک کارکن اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ادریس خٹک کے جبری طور پر لاپتہ ہونے کے خلاف ہیومن رائٹس آف پاکستان  13 مارچ کو ملک بھر میں احتجاج کررہا ہے۔

نیشنل پارٹی کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہیومن رائٹس آف پاکستان کے ہونے والے مظاہروں میں بھرپور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

بیان میں کہاگیاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرتے جارہے ہیں بلوچستان اور خیبر پشتون خواہ اس وقت جبری طور پر لاپتہ کے حوالے سے زیادہ متاثر ہیں جہاں سینکڑوں سیاسی کارکن لاپتہ ہیں ۔

نیشنل پارٹی مطالبہ کرتا ہے کہ ادریس خٹک سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔