پاکستانی وزیر اعظم کا شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل

123

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے شہریوں سے خود کو گھروں میں محدود رکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی کو کھانسی، نزلہ، زکام ہے تو خود کو آئیسولیشن میں رکھیں۔

عوام  سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں چین یا اٹلی جیسے حالات ہوتے تو فوراً لاک ڈاؤن کر دیتا، اگر لاک ڈاؤن کرتا تو 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا؟

عمران خان نے کہا کہ کیا ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کو گھروں میں خوراک پہنچا سکیں؟

انہوں نے کہا کہ چین کے پاس ایک سسٹم اور مالی وسائل تھے، کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ افراتفری ہے، ملک میں اناج کی کوئی کمی نہیں۔