وائرس کاخطرہ: مختلف ملکوں نے سفری پابندیاں سخت کردیں

110

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے مختلف ملکوں نے سفری پابندیاں سخت کردی ہیں۔

کینیڈا، عمان، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا نے ویزے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ آج سے تاحکم ثانی کینیڈا میں صرف کینیڈین یا امریکی شہری داخل ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز کسی وزٹ ویزا والے کو نہیں لے جائے گی۔

عمان میں تمام شہریت والے مسافر ماسوائے عمانی یا خلیجی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کاغذی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں صرف پاسپورٹ پر ثبت ویزا والے مسافر داخل ہوسکیں گے۔

ادھر ملائیشیا میں بھی مقامی شہریت رکھنے والے اور سفارتی اجازت نامے والے جاسکیں گے۔