دوران آپریشن پاکستانی فوج پر حملہ کر کے دو اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

130

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ روز صبح ساڑھے سات بجے سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گومازی میں فوجی آپریشن کیلئے دزیگ کور میں داخل ہو رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے قابض فوج پر حملہ کیا، جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر مذکورہ اہلکاروں کے لاشوں اور زخمیوں کو لے جانے جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ حملے کے بعد پاکستانی فوج پسپا ہوکر واپس اپنی بیرکوں میں چلی گئی۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔