خضدار: ایران سے آئے ہوئے کرونا کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

290

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایران سے پندرہ دن قبل آٸے ہوٸے کرونا کا مشتبہ مریض سامنے آگیا۔

ذراٸع کے مطابق پندرہ روز قبل ایران سے آٸے ہوٸے خضدار بازگیر کا رہاٸشی سکندر ولد خیر محمد نامی شخص جوکہ تین دن سے تبلیغی جماعت کے ساتھ گیا ہوا تھا سہ روزہ تبلیغ کے بعد جب وہ واپس گھر آٸے تو ان کی طبیعت خراب تھی جس کی وجہ سے انہیں ورکر اسکول میں قاٸم آئسولیشن وارڈ لایا گیا تو ان میں کرونا کے تمام علامات موجود تھے۔

خضدار اسپتال میں کرونا وائرس ٹیسٹ کٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی مکمل تشخیص نہ ہوسکی، حتمی ٹیسٹ اور مزید تشخیص کیلٸے انہیں کوٸٹہ منتقل کیا گیا۔