تربت: فورسز کے ہاتھوں 2 طالب علم لاپتہ

305

فورسز اہلکاروں نے ہاسٹل پر چھاپہ مارکر دو نوجوانوں کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے

اطلاعات کے مطابق دو روز قبل فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تربت میں طلباء کے رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر امام ولد انور اور عالم ولد بوہیر سکنہ کرکی سنگ آباد کو حراست میں لیا جس کے بعد ان کے حوالے ست کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی سیکورٹی فورسز تربت کے تعلیمی اداروں میں دور دراز سے آئے طلباء کو گرفتاری بعد لاپتہ کر چکی ہے جن میں سے بعد میں کچھ طلباء بازیاب بھی ہوئیں جبکہ کئی لاپتہ ہے۔