بی این پی کے اقلیتی رکن اسمبلی سمیت 3 افراد حملے میں زخمی

170

بلوچستان نیشنل پارٹی کے اقلیتی رکن ٹائٹس جانسن پر حملہ، 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

بی این پی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے اقلیتی رکن اسمبلی ٹائٹس جانسن پر مبینہ طور پر حکومتی اقلیتی رکن کے حمایتی افراد نے حملہ کیا جن کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ہیں۔

حملے کے نتیجے میں ایم پی اے ٹائٹس جانسن بھائی اور دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹائٹس جانسن کرسچن کالونی سمنگلی روڈ سے سروے مکمل کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔