بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے لاپتہ انفارمیشن سیکریٹری نواز عطا بازیاب

295

کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے بی ایچ آر او کے انفارمیشن سیکریٹری حراست سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر 2017 کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے انفارمیشن سیکریٹری نواز عطاء آج بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

واضح رہے نواز عطا بلوچ کو 28 اکتوبر 2017 کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 8 بچوں کے ساتھ ہمراہ جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا کچھ وقت کے بعد باقی دیگر بچے چھوڑ دیئے گئے جنہیں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نواز عطاء تین سال کی طویل مدت بعد آج بازیاب ہوگئے ہیں۔