بلوچستان حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کرئے – بی ایس او پجار

308

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ نےکہا حکومت بلوچستان نے لوگوں کو جھوٹے تسلیاں دی اور کرونا وائرس کو تفتان میں ہی روکنے کا دعویٰ کیا جو غلط ثابت ہوا جس کے بعد سے ایران سے آئے لوگوں کو کوئٹہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا جس سے ہر مکتبہ فکر کو اعتراض تھا لیکن سلیکٹڈ حکومت نے اپنے آمرانہ طرز حکومت کو جاری رکھتے ہوئے تمام افراد کو کوئٹہ شہر کے قریب رکھا اور ان تمام افراد کو بون فاہر پارٹی دی گئی ساز و زیمل کا انتظام کیا گیا تاکہ وہ یہی رہے اور اپنے گھروں کو نا جائے جس سے واضح ہوتی ہے کہ حکومت نے خود احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ان کو نکلنے کے لیے اور اپنے گھروں کو جانے کے لیے کھڑے پہرے دار کچھ پیسے لے کر ان کو چھوڑ رہے ہیں جس سے کسی صورت اس وبا کو روکنا ممکن نہیں یہ وقت درست فیصلوں کا ہے اپنے طرز حکمرانی کو جھاڑنے کے لیے لوگ آپ کو موقع دینگے سندھ حکومت نے لاک ڈاون کا فیصلہ لیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچستان حکومت بھی لاک ڈاون کا فیصلہ لے اس سے پہلے کہ یہ بیماری ہر گھر کو پہنچ جائے، حکومت کو روکنا ہوگا بلوچستان میں صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے اس مرض سے مقابلہ نہ ممکن ہے ضروری ہے کہ لوگوں کو ان کے گھروں تک محدود کیا جائے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے تمام کامریڈ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پہ آگاہی مہم چلائیں اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کرے۔