بلوچستان: بی ایچ یوز میں علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

116

بلوچستان حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کی بندش کے پیش نظر بیسک ہیلتھ یونٹز میں شہریوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا جہاں پیر سے مریضوں کا علاج و معالجہ شروع کردیا جائیگا۔

محکمہ صحت کے مطابق حکومت بلوچستان نے او پی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بی ایچ یوز میں علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی ہدایت پر پی پی ایچ آئی کے زیر انتظام بی ایچ یوز میں علاج ومعالجہ کی سہولیات کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جنہیں آج بروز اتوار مکمل کرلیا جائیگا اور پیر سے بی ایچ یوز میں لوگوں کا علاج ومعالجہ کیا جائیگا۔