ایک سینئر بلوچ مزاحمت کار کی حادثے میں جانبحق ہونے کی اطلاعات

1220

مزاحمت کار کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے بتایا جاتا ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ایک مزاحمت کار دورانِ حادثہ جانبحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مزاحمت کار کی شناخت اسحاق بادینی عرف یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جو بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو گذشتہ دنوں ایک حادثے کے دوران جانبحق ہوگئے ہیں، تاہم حادثے کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نے تفصیلات جاننے کیلئے بلوچ مزاحمت کاروں کے اندرونی ذرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے نام ظاھر نا کرنے کی شرط پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ “شہید اسحاق بادینی عرف یوسف 2008 سے بلوچ لبریشن آرمی سے وابسطہ تھے۔ وہ بولان اور قلات سمیت بی ایل اے کے مختلف محاذوں پر فرائض سر انجاد دے چکے تھے۔ وہ بلوچ لبریشن آرمی کے ایک اور شہید جہدکار شہید حق نواز کے بڑے بھائی تھے۔ شہید حق نواز عرف بلوچ خان 19 فروری 2013 کو قلات کے علاقے شور کے پہاڑوں میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے ایک حملے میں مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ شہید اسحاق بادینی اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ خود بھی اس معرکے میں شریک تھے۔ شہید اسحاق بادینی ایک انتہائی ایماندار جہد کار تھے۔”

اب تک بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کی جانب سے اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی ہے، اور حادثے کی بھی تفصیلات آنا باقی ہیں۔