ایڈیاک بیسڈ تعیناتیاں مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں – ینگ ڈاکٹرز

136

شعبہ صحت میں ڈاکٹروں کی ایڈیاک بیسڈ تعیناتیاں مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں – ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈہاک بیسڈ تعیناتیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، بلوچستان میں ایڈہاک اور کنٹریکٹ کے نام پر ڈاکٹروں کو تضحیک اور دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا جاتا جارہا جوکہ ان کی ڈگریوں اور مستقبل کیساتھ ایک گھناؤنے مذاق سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی سیکریٹری صحت اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کیلئے ایڈہاک کے نام پہ صوبے کے ڈاکٹروں، ہیلتھ سسٹم اور ان غریب عوام کیساتھ اس گھناؤنے مذاق کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فی الفور عمل درآمد کرتے ہوئے صوبے کے دور دراز اضلاع میں پچھلے ایک سال کا کنٹریکٹ مکمل کرنے والے بیروزگار ڈاکٹروں کی اپنے اضلاع میں مستقلی کے احکامات جاری کیئے جائیں تاکہ اپنے متعلقہ اضلاع میں تعینات ڈاکٹر موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں مکمل یکسوئی کیساتھ اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ ایمرجنسی صورتحال میں جہاں دنیا بھر میں ڈاکٹروں کی مستقل بنیادوں پر تعیناتیاں اور ہیلتھ سسٹم کی بہتری پر ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے وہاں حکومت بلوچستان ایڈہاکزم کا سہارا لیتے ہوئے صوبے کے ہیلتھ سسٹم کو مزید تبائی کے دہانے پر لے جارہی ہے۔

ترجمان نے واضع کیا کہ صوبے میں شعبہ صحت کو تبائی سے بچھانے اور حکومت کی جانب سے غلط پالیسیوں کے خلاف روز اول سے ہی آواز اٹھاتے رہے ہیں لہٰذا ان ایڈہاک بیسڈ تعیناتیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے مذید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی اور موجودہ ایمرجنسی حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان نے تمام ینگ ڈاکٹرز سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام ینگ ڈاکٹرز موجودہ کورونا کرائسسز میں بطور رضا کار کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں، بلوچستان کے عوام کو کسی بھی صورت حکومتی غلط پالیسوں کے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنے دیں گے۔