اٹلی : کرونا وائرس سے 366افراد ہلاک، آرمی چیف بھی مرض میں مبتلا

247

 چین کے بعد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

ترکش خبر رساں ایجنسی کے مطابق اطالوی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سالواتور فارینا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد انہیں ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آنے کے باعث وہ خود کو قرنطینہ کر رہے ہیں۔ ان کی جگہ چیف آف اسٹاف جنرل فیڈریکو بوناٹو کو آرمی چیف کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اٹلی میں اتوار کے روز کرونا وائرس کی وجہ سے 133 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 366 ہوگئی ہے

ایک ہی دن میں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 5 ہزار 883 سے بڑھ کر 7 ہزار 375 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں تیزی سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت نے ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔