افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل میں ناکامی، امریکہ نے ایک ارب ڈالر کی امداد کم کردی

106

امریکا نے افغانستان کی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کر دی، افغان حریف رہنماؤں کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل پر ناکامی کے بعد امداد میں کمی کی گئی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان کے لیے امریکی امداد میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا اعلان کیا، وہ کابل کے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سیاسی حریف کو ایک پیج پر لانے میں ناکام رہےتھے، جس وجہ سے امریکا کا امن معاہدہ خطرے میں پڑا۔

وزیرخارجہ مائیک پومپیو کےمطابق نئی افغان حکومت کی تشکیل پر دونوں فریقوں کے متفق نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات کے بعد صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت سیاسی مخالفین کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں