کوئٹہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک، 15 زخمی

304
فائل فوٹو

 کوئٹہ ضلعی کچہری کے قریب دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر آئے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا جبکہ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

دھماکے کے وقت مذہبی جماعت کی ریلی وہاں سے گزر رہی تھی تاہم حملے کے ہدف کے حوالے سے تاحال سرکاری حکام کی جانب سے نہیں بتایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔