نور داد بلوچ کی بازیابی کےلئے لواحقین کی اپیل

153

بلوچستان میں اس وقت لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کر چکا ہے،  آئے روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار مختلف علاقوں سے لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیتےہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق 29 نومبر 2019 کو اورماڑہ گوادر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نور داد ولد عرض محمد کے لواحقین نے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے لاپتہ نوجوان کو رہا کردیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ایک اعلامیہ میں بھی کہا گیا ہے کہ ان کے تنظیم کو یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ نور داد ولد عرض محمد لاپتہ ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جن میں سینکڑوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں مختلف اوقات میں مختلف علاقوں سے ملیں۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں  کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔