بولان: پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ

341

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپ بولان کے علاقے جمبرو میں ہوا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعات  ہیں۔

بولان اور گردنواح کے علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں جبکہ فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال جھڑپ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے فورسز پر متعدد حملے کیئے جاچکے ہیں۔

رواں سال بولان اور ہرنائی کے علاقوں میں فورسز پر دو بم حملوں سمیت چار حملے کیئے جاچکے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کیا۔

آج ہونے والے جھڑپ کے حوالے سے تاحال کسی تنظیم کی جانب سے بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔