بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

443

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر بی یوجے بروز پیر 24 فروری کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ منعقد کرے گی۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر بی یو جے ایوب ترین منعقد ہوا، ایگزیکٹو باڈی کو جنرل سیکرٹری رشید بلوچ نے گذشتہ کاروائی پڑھ کر سنائی، اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امور پر باڈی میں بحث و مباحثہ ہوا، باڈی ممبران نے اہم تجاویز پیش کی۔

اجلاس میں میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے ایک اخبار نے بلا کسی جواز کے سینئر صحافی مقبول رانا کو بیک جننش قلم جبراً برطرف کردیا حالانکہ مقامی اخبار بلوچستان حکومت سے سالانہ کروڑوں روپے بٹورتا ہے اسی اخبار کے مالکان نے بیرون ملک جائدادیں بنا رکھی ہیں، مقبول رانا نے اپنی زندگی کے 30 سال دینے کیساتھ اس اخبار کو پہچان دی ہے۔

اجلاس نے صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے مذکورہ اخبار کے اشتہارات محدود کیئے جائیں۔

اجلاس میں 24 فروری کے احتجاجی کیمپ کو کامیاب بنانے کیلئے 5 کمیٹیاں بنائی گئیں جس کی سربراہی ایوب ترین، حماد اللہ سیا پاد، رشید بلوچ، کفایت علی اور عاصم خان کریں گے۔ پانچوں کمیٹیاں اپنی تجاویز کردہ امور سر انجام دیں گے۔