بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

191
File Photo

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی ہے، پہلے سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات،سوراب، مستونگ، خضدار، آواران، گوادر، قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین اور ہرنائی  میں بارشوں سمیت پہاڑوں پر برف پڑے گی۔

 محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے پیشِ نظر پہلے سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔