بلوچستان میں بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری

160
File Photo

بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، کہیں خوشگوار موسم سے شہری خوش تو کہیں بجلی گیس کے مسائل سے پریشان ہیں۔

بلوچستان میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ 11 ،قلعہ عبداللہ 10، پشین 8، زیارت 7 ،مستونگ 5 اور دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کچھ علاقوں میں شہریوں نے گیس پریشر میں کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کی شکایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔