اپوزیشن کا احتجاج ڈرامے بازی ہے – ضیا لانگو

364

وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج صرف ڈرامے بازی اور بلیک میلنگ کی سیاست ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ضیا لانگو کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو برابر فنڈز اور سکیمیں دی گئیں ہیں۔ صوبے کے امن اور ترقی سے خائف لوگ عوام کو نظام سے مایوس کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا بلوچستان میں نوجوانوں کے لاشوں کے گرنے اور گمشدگی کے ذمہ دار یہی افراد ہیں اور مذکورہ افراد بلوچستان کو مزید خون خرابے اور بد امنی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے کامیاب عوامی پالیسیوں اور عوام دوست پی ایس ڈی سکیموں سے خائف یہ عناصر صوبے کو پتھر کے دور میں لے جانے پر تلے ہوئے ہیں مذکورہ افراد اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے ہیں کیونکہ وہ اپنے حلقوں میں صرف کمیشن کے لین دین میں ملوث ہیں۔

 صوبائی وزیرِ نے کہا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں افراتفری پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔