کیچ میں فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

174

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز چوکی پر حملہ کیچ کے علاقے مزن بند میں درسیزی کے مقام پر کیا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام کی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فوج کی جانب سے دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے جبکہ ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند جماعتیں کرتی رہی ہے۔