کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، خاتون جانبحق

157

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بلوچستان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک جانبحق اور بچہ زخمی ہوگیا۔

گیس لیکیج کے باعث دھماکہ کاسی روڈ پر گھر کے اندر ہوا، ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس لیکیج کے باعث واقعات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہورہے ہیں گذشتہ روز ضلع مستونگ میں بھی ایک گھر میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں خواتین و بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوئے تھے۔

مختلف حلقوں کی جانب سے ان واقعات کا ذمہ دار سوئی گیس کمپنی کو قرار دیا جاتا ہے، جن کا موقف ہے کہ گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث یہ واقعات رونما ہورہے ہیں تاہم گیس صارفین کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیر پر توجہ نہ دینے کو بھی ان واقعات کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔