کوئٹہ مذاکرات کامیاب، نانبائیوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

129

نانبائیان ایسوسی ایشن کوئٹہ نے انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد آج سے دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

کوئٹہ میں آٹا کی قیمتوں میں اضافے پر انتظامیہ نے نانبائیان ایسوسی ا یشن سے کامیاب مذاکرات کیے اور 310گرام روٹی کا وزن کم کرنے پر آ مادگی ظاہر کردی جس کے بعد اب 260 گرام روٹی 20 روپے جبکہ 520 گرام روٹی 40روپے میں فروخت کی جائے گی۔

چیئرمین نانبائیان نعیم خلجی نے بتایاکہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہم نے آج سے تندروں کو بند کرنے کی کال واپس لے لی ہے ہم نے انتظامیہ سے دلائل کے ساتھ بات کی کہ وہ آٹے اور گندم کی قیمتوں پر کنٹرول کرے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت گندم کی قیمتوں پر کنٹرول کرے تاکہ روٹی کی قیمت میں کمی لائی جاسکے اب ہم بھی مجبور ہیں کہ مہنگے داموں گندم خرید کر روٹی سستی فراہم کرکے خود نقصان نہیں کر سکتے ہیں۔

انجمن نانبائیان نے روٹی کی قیمت میں اضا فے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو دو روز کی مہلت دی تھی کہ وہ روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرے بصورت وہ تندور بند کر دیں گے۔