کوئٹہ: فائرنگ سے بچی اور خاتون جانبحق

165

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچی اور خاتون جاںبحق ہوگئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ شاجی چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بچی اور خاتون جاںبحق ہوگئی جن کی لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔