چین : کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی

287

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ، دو ہزار سات سو چوالیس افراد متاثر ہیں۔

چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیل میں بھی توسیع کر دی ہے۔حکام نے عام تعطیل کوختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔

ادھر امریکا میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق کیلی فورنیا، ایری زونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے۔ حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

خطرناک اورتیزی سے پھیلتے وائرس کے پیش نظر فرانس نے متاثرہ ووہان شہر سے اپنے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے