پنجگور ایئرپورٹ روڈ کی تعمیر میں مصروف اہلکاروں کو نشانہ بنایا – بی آر اے

252

مقامی ٹیکھیداروں کو پہلے بھی تنبیہ کر چکے ہیں کہ سڑکوں کی تعمیر سے گریز کریں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور شہر تا ایئر پورٹ روڑ پر تعمیرات میں مصروف کمپنی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں مشینری اور کام میں مصروف ایجینئروں کو نشانہ بناکر سڑک پر جاری کام کو روک دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی مقامی ٹیکھیداروں کو تنبیہ کر چکے ہیں کہ وہ سڑکوں کی تعمیر سے باز رہے لیکن چند مقامی ٹیھکیدار ریاست کی آشیر باد سے اپنے گھناونے عمل سے باز نہیں آرہے ہیں لہذا ہم ایک بار پھر ان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ سڑکوں کی تعمیر سے باز آئے وگرنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔