پسنی اور گردونواح میں زلزلہ

127

بلوچستان کے علاقے پسنی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پسنی میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز پسنی سے شمال مغرب کی جانب 35 کلو میٹر دور تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تربت شہر سمیت پیدارک اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابتدائی طور پر زلزلے میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔