نوشکی سے دو لاپتہ افراد بازیاب

124

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے مزید دو لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے۔

نمائندہ ٹی بی پی کے مطابق دو سال قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والے صاحب داد بگٹی ولد قادر بخش بگٹی اور گل محمد بگٹی ولد قیصر خان ساکنہ چھتر پلیجی بازیاب ہوگئے۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے بازیابی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ دنوں کے دوران دو درجن سے زائد افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔

گذشتہ روز پنجگور سے لاپتہ عبدالمجید ولد عبدالرشید بازیاب ہوگئے۔

خیال رہے17 مارچ 2017 کو پنجگور سے لاپتہ عبدالمجید ولد عبدالرشید 23 جنوری کے صبح کو بازیاب ہوا تھا اور 23 جنوری کے شام کو عبدالمجید کو ایف سی کیمپ پنجگور بلایا گیا جس کے بعد انہیں ایک دفعہ پھر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز وہ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

بلوچستان میں جہاں سالوں سے لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں اسی کے ساتھ مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں۔