معروف ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی امریکی حملے میں ہلاک

503

قاسم سلیمانی کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں نشانہ بنایا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈ القدس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو امریکہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں فضائی حملے میں ہلاک کردیا۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے پینٹاگون نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو صدر ٹرمپ کی احکامات کے بعد نشانہ بنایا گیا ۔

دوسری جانب ایرانی انقلابی گارڈ نے بھی بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہمراہ عراقی ملیشیا کے سربراہ ابو مہدی بھی مارے گئے۔

ایرانی انقلابی نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے عراق میں امریکی سفارت خانے پہ ایرانی حمایت یافتہ گروہوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد امریکہ نے اپنے تمام سفارتی سرگرمیوں کو معطل بھی کیا تھا۔

یہ ابتدائی خبر ہے ، تفصیل آنا باقی ہے ۔