متفقہ عسکری تنظیم کے بغیر بلوچ علاقائی پیش رفتوں سے فائدہ مند نہیں ہوسکتا – بشیر زیب بلوچ

304

بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے کہا ہے کہ ایک متفقہ عسکری تنظیم کے بغیر بلوچ قوم علاقائی پیش رفتوں سے فوائد حاصل نہیں کرسکتا ہے۔

ٹی بی پی سوشل میڈیا نمائندے کے مطابق بی ایل اے سربراہ بشیر زیب نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا۔

بلوچ حلقوں سمیت دیگر کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ خطے میں تیزی سے سیاسی، سماجی، معاشی اور دیگر تبدیلی رونما ہورہی ہے جبکہ بلوچستان پر ان تبدیلیوں کے براہ راست اثرات ہونگے۔

بشیر زیب بلوچ کا کہنا ہے کہ جب تک بلوچ قوم کے پاس متفقہ عسکری تنظیم نہیں ہوگی اس وقت تک بلوچ علاقائی پیشرفتوں سے کوئی اجتماعی فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔

بغداد میں قاسم سلیمانی کی موت پر مبصرین کے خیال میں ایران کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے جس سے خطے کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ اس کے اثرات خطے سمیت پوری دنیا پڑسکتے ہیں۔

بی ایل اے سربراہ نے گذشتہ سال کے اوائل میں اپنے ایک پیغام میں اس حوالے سے کہا تھا کہ اگر ہم ایک نا ہوئیں تو ختم ہوجائیں گے، پھر نہ بلوچ ہوگا نہ ہی بلوچستان بلکہ بلوچ سرزمین عالمی قوتوں کی آپسی جنگوں اور پروکسیوں کی مستقبل میں آماجگاہ و تجربہ گاہ بن جائیگا۔