شہدائے قلات کا کردار ہمیشہ زندہ رہے گا – بی ایس ایف

472

بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہدائے قلات اور جنوری میں شہید ہونے والے بلوچ سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شہداء نے قربانی اورجدوجہد سے ثابت کردیا کہ جہد آزادی کسی عالمی پراکسی وار کا حصہ نہیں بلکہ یہ بلوچ قومی ریاست کی بحالی، شناخت و تشخص وحدت اور سا لمیت کی جدوجہد ہے، شہداء نے قومی آزادی کی جدوجہد کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچ وطن کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے بے شمار قربانیان دیکر آزادی کے شمع کو روشن کیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شہدائے قلات کوغیر معمولی اور بے لوث قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان کی قربانیاں اور فکر و آدرش وطن کی آزادی تک ہمارے لئے راہنمائی اور روشنی بن کر ابھرے گیں تاریخ ان کی کردار کو ہمیشہ سنہرے حروف کے ساتھ دہرائے گی آج ان کے راہ عمل پر چلنے والے ہزاروں نظریاتی سنگت جہد آزادی کے کھٹن و تکلیف دہ مراحل کو بخوشی طے کرکے آزادی کے عظیم مقصد سے منسلک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے شہداء نے جس مقصد کے لئے جہد کی وہ آزادی اور انسانیت کے لئے جدوجہد پر مبنی ہے بلوچ عوام قومی شہداء کی تقلید کرتے ہوئے ان کی فکر و فلسفہ کو بلوچ قومی نجات کا ضامن سمجھیں اور قومی آزادی کے جدوجہد کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں بلوچ جدوجہدآزادی ایک زمینی حقیقت اور فطری عمل کی پیداوار ہے شہداء نے جس فکر اور شعور کو وراثت کے طور پر چھوڑا ان کی جسمانی قتل سے جہد آزادی کی عمارت منہدم ہونے کے بجائے ان کے فکر و سوچ اور فلسفہ سے تعمیر ہوتی رہی گی۔