خضدار: طلباء کی رہنمائی کیلئے ورکشاپ منعقد کیا جائے گا

235

سیو اسٹوڈنس فیچر (ایس ایس ایف) کی جانب سے 4 جنوری 2020 کو خضدار شہر میں بلوچستان بورڈ کے امتحانات کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ورکشاپ میں میٹرک، ایف اے اور ایف ایس سی کے طلباء کو بلوچستان بورڈ کوئٹہ کی امتحان دینے کی فن کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائی گی۔

ترجمان ایس ایس ایف شاہجہان مینگل کا کہنا ہے کہ اس ورکشاپ میں ایس ایس ایف ٹیم کے ساتھ مختلف ماہرین بھی ہمراہ ہونگے جو برسوں سے پرچہ چیک کرتے آرہے ہیں۔ ورکشاپ میں طلباء کو ماضی کے کوئسچن پیپر، آنسر شیٹ اور سیمپل پیپر بھی دکھایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ورک شاپ منعقد کرنے کا مقصد طلباء کو بورڈ کی امتحانات کے فن سے آراستہ کرنا ہے کیونکہ اکثر اوقات دیکھنے کو ملتا ہے کہ قابل اور شاطر طلباء بورڈ کے امتحان میں اچھے نمبر لینے سے قاصر رہتے ہیں وجہ یہی ہے کہ انہیں امتحان کی تکنیک معلوم نہیں ہوتا۔

شاہجہان مینگل کا کہنا ہے کہ اس ورکشاپ میں طلباء کو ماہرین براہ راست بتائینگے کہ ایک پرچہ چیک کرنے والے کا اسکیم کیا ہوتا ہے اور کونسے وہ طریقے ہیں جن کو اپنانے سے زیادہ سے زیادہ اسکور کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ جماعت نہم کے طلباء کا بورڈ کی امتحان دینے کا پہلا موقع ہوتا ہے ان میں بورڈ کے حوالے سے کافی ہچکچاہٹ اور تذبذب پائی جاتی ہے اس ورکشاپ سے ان کی یہ خوف بھی دور ہوجائے گی کیونکہ انہیں مکمل بورڈ کی امتحانی حال کا ماحول مہیا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہ کہ ایس ایس ایف کی کوشش ہے کہ اپنی بساط کے مطابق طلباء کی ہر ممکن مدد کی جائے۔