بھاگ میں زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس

77

بلوچستان کے علاقے بھاگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز علاقے سے 25 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی تاہم شہری خوف کے باعث اپنے گھروں ، دکانوں اور دفاتر سے باہر آگئے۔