بلیدہ : مسلح افراد و پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان جھڑپ، جانی نقصان کی اطلاع

1097

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھڑپ کافی دیر تک جاری رہا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلیدہ میں مسلح افراد اور پاکستانی خفیہ اداروں کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں دو طرفہ جانی نقصان کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں بالخصوص مکران میں حالیہ کچھ عرصے سے پاکستانی خفیہ اداروں کے قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں پر حملوں میں تیزی آئی ہے ۔

بلیدہ میں ہونے والے آج کے جھڑپ کے حوالے سے تاحال کسی مسلح بلوچ آزاد پسند تنظیم کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے اور نہ ہی پاکستان کے عسکری حکام نے اس بابت کوئی بیان جاری کیا ہے۔