بلوچستان: سمرزون کی تعطیلات 10جنوری تک جاری

114
File Photo

بلوچستان کے سمرزون میں موسم سرما کی مختصرتعطیلات 10 جنوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھل جائیں گے جبکہ بلوچستان کےسمرزون میں موسم سرما کی تعطیلات میں 10 دن کی توسیع کی گئی تھی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سمر زون میں تربت، سبی، لسبیلہ، نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان ودیگر اضلاع شامل ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان کے ونٹرزون میں موسم سرما کی تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی۔