آواران سے 3 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

230

بلوچستان میں حالیہ چند دنوں سے ایک طرف چند ایک افراد طویل گمشدگی کے بعد چند افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ رہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ بھی  ہورہے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق آواران سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

آواران کے علاقے گیشگور  گزی سے لاپتہ ہونے والوں کی شناخت فیض محمد ولد بجار، اللہ داد ولد فیض محمد، اور سلیم ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گذشتہ تین دن کے اندر دو درجن سے زائد افراد پاکستانی فورسز کی قید سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کی  تنظیم بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے رہنماء عبداللہ عباس نے گذشتہ روز کہا کہ پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل باجوہ کے دور میں ہی 3505 افراد جبری طور پر لاپتہ کیے گئے، 1216 افراد ماورائے عدالت قتل ہوئے جو کہ صرف بلوچستان کے چند اضلاع کی اطلاعات ہیں جن تک ہماری رسائی ہے جبکہ بلوچستان کے اکثریت علاقوں میں رسائی ممکن نہیں ہے۔