گیس لوڈشیدنگ کے باعث حادثات رونماء ہورہے ہیں – پشتونخوامیپ

320

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کوئٹہ شہر میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کی مذمت جبکہ اس کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کو اس کا ذمہ قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ شروع کی جاتی ہے اور اکثر سونے سے قبل ہیٹرز بند نہ کرنے اور گیس پریشر درست ہونے کے انتظار میں صارفین نیند میں چلے جاتے ہیں اس غفلت کے باعث بعد ازاں حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہے جس کی ذمہ دار سوئی سدرن گیس کمپنی اور اس کے حکام ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کی اکثریت آبادی علاقوں میں گیس پریشر بلکل کم اور لوڈشیڈنگ کی جاری ہے جس کے باعث صارفین و شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری جانب شہر میں پھیلنے والی وائرس جس کے باعث سینکڑوں لوگوں میں بیماریاں پھیل چکی ہیں جن میں گلا، زکام، بخار، سر درد جیسی بیماریاں شامل ہیں، سلیکٹڈ صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے دیگر ممبران کی جانب سے نوٹس لینے اور ہسپتالوں کے دورے کے تصاویر اور اجلاس کے متعلقہ اخباری بیانات صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے اس وائرس سے نمٹنے اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ ہسپتالوں کی حالت زار یہ ہے کہ عام سرینج تک دستیاب نہیں اور نہ ہی ادویات میسر ہے عام شہریوں ومریضوں کو ڈاکٹر کی جانب سے ادویات پرچی پر لکھ دی جاتی ہے کہ میڈیکل سے لائیں جائیں کیونکہ ہسپتال میں میسر نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت نے ہر شعبہ زندگی سمیت محکمہ صحت کو بھی تباہی کی جانب گامزن کردیا ہے حالانکہ محکمہ صحت کا قلمدان بھی وزیر اعلیٰ کے پاس ہے اس کے باجود ہسپتالوں کی حالت کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت سے منسلک ہر شعبہ تباہ ہوتا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داریوں میں شامل ہیں صوبائی حکومت سوئی سدرن گیس کمپنی کی عوام دشمن اقدامات کا سختی سے نوٹس لیکر عوام کو گیس، صاف پانی، بجلی سمیت تمام انسانی بنیادی زندگی کے سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر گیس کا مسئلہ برقر ار رہا تو پشتونخوامیپ اپنے علاقائی یونٹوں اور عوامی تائید وحمایت کے ساتھ ہر علاقے میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور سلیکٹڈ صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج کریگی۔

دریں اثناء سوئی سدرن گیس کمپنی کے ناروا رویہ اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف 27دسمبر بروز جمعہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام کچلاغ میں احتجاجی مظاہرے اعلان کیا گیا ہے۔